ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور :52سالہ شادی شدہ نے نابالغ لڑکی کے لگاتار عصمت دری : ملزم کی گرفتاری کے لئے پولس متحرک

ہوناور :52سالہ شادی شدہ نے نابالغ لڑکی کے لگاتار عصمت دری : ملزم کی گرفتاری کے لئے پولس متحرک

Tue, 14 Mar 2017 17:58:27    S.O. News Service

ہوناور:13/مارچ    (ایس او نیوز)  غریب خاندان کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ شادی شدہ  52سالہ ادھیڑ عمر کا فرد اپنی جنسی بھوک مٹانے کے بعد لڑکی کو ڈرا دھمکا کر مسلسل جسمانی تعلقات قائم رکھنے کے متعلق کیس درج ہواہے، ملزم کی تلاش میں پولس متحرک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تعلقہ کے کرکی مچھلی مارکیٹ کے بھارتی شری دھر امبیگا نامی عورت نےمقامی پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانٹراکٹر سبرامنیا راما بھنڈاری نے  میری  بیٹی کو ڈرا دھمکا کر لگاتار جنسی بھوک کے ذریعے  8ماہ کی حاملہ بنایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی امیبگا ایک غریب عورت ہے  جس کو دو جڑواں لڑکیاں ہیں، جس میں سے ایک لڑکی کو گذشتہ 2016جو ن میں منگلورو کے اے جے اسپتال میں دل کا علاج کرایاگیا تھا۔  ایک دن جب گھر میں ماں نہیں تھی اور دوسری  لڑکی نہانے گئی تھی تودل کے عارضہ میں مبتلا لڑکی کے ساتھ سبرامنیا بھنڈاری نے اپنی جنسی بھوک مٹانے کا پتہ چلا ہے۔ پھر اس کے بعد لڑکی کو دھمکاتے ہوئے کہاکہ اگر یہ بات کسی سے کہی تو اچھانہیں ہوگا۔ اگلے دنوں میں جب بھی موقع میسر آتاسبرامنیا 17سالہ لڑکی کو اپنی جنسی بھوک کے لئے استعمال کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ لڑکی ڈر کے مارے کسی کوبات بتائے بغیر اپنی ماں سے صرف اتنا کہا کہ اس کی ماہواری رک گئی ہے۔ لڑکی کو چک اپ کے لئے جب ڈاکٹر کے پا س لے گئے تو ڈاکٹر نے کہاکہ چونکہ  دل کا آپریشن ہواہے اس لئے اس طرح کبھی کبھار ہوتارہتاہے۔ لیکن ادھر چند دن قبل اے این ایم کی نرس نے لڑکی کا ابھرا ہوا  پیٹ دیکھ کر ڈاکٹر کے پاس چک اپ کرانےکی بات کہی ، جب چک کرایا گیا تو حاملہ ہونےکا پتہ چلا۔ متعلقہ خاندان کمٹہ تعلقہ ہیگڈے سے تعلق رکھتاہے، بھارتی امبیگا کا شوہر الگ سے رہتاہے، کرکی کے ماسور کلباگ نامی مضاف میں ایک جھونپڑی میں ان کا بسیرہ تھا لیکن ملزم سبرامنیا بھنڈاری نے سونارکیری میں اپنی ٹھکیداری میں تعمیر کردہ ایک گھر کو کرایہ پر دلایا تھا۔ معاملے کے متعلق کیس درج کرلینے کے بعد پی ایس آئی آنند مورتی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا ہے۔

سماجی کارکن مادھو نایک کا تعاون : نابالغ لڑکی پر لگاتار عصمت دری کئے جانے کی بات ضلع اپاہج سنگھ کے صدر پروین شٹی نے ضلع جن شکتی ویدیکے کے صدر اور معروف سماجی کارکن مادھو نایک کے سامنے پیش کیا ۔ ہولی تہوار کی وجہ سے فوری کیس نہیں ہوا تھا، پیر کو مادھونایک متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پولس تھانہ پہنچ کر غریب خاندان کے ساتھ انصاف کرنے اور ملزم کو فوری گرفتارکرنےکامطالبہ کیا ہے۔


Share: